اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس میں شام کے سفیر’’ریاد ہداد‘‘ نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے عرصے کے دوران شام میں داعش کے خلاف روسی فضائیہ کے حملوں کے نتیجے میں بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا 40 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ و برباد ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے اعداد و شمار کے مطابق داعش کا 40 فیصد بنیادی ڈھانچہ روسی فضائیہ کے حملوں میں تباہ ہوچکا ہے اور اس گروہ کے بہت سے دہشتگرد ان حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ داعش کے ساتھ دیگر دہشتگرد گروہ بھی اب ترکی کی سرحد کی جانب فرار ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد مختلف علاقوں میں سرنگیں کھود کر ان میں چھپنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن روسی جنگی طیاروں کے حملوں سے ان کا بچنا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضائی حملہ کرنے سے پہلے شام کے جاسوسی طیارے پورے علاقے کا بھرپور معائنہ کرتے ہیں تاکہ دہشتگردوں کی موجودگی کا حتمی مقام معلوم کیا جاسکے ۔
شامی سفیر نے کہا کہ روس کے ہتھیار انتہائی درست ہے اسلئے روس کے حملوں میں پرامن شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بکواس کے سوا کچھ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ روس نے شامی حکومت کی درخواست پر پارلیمنٹ کی موافقت کے بعد داعش کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲